ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نیشنل ہائی وے پر بائک سے گزرنے کے دوران دل کا دورہ؛ موقع پر موت

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر بائک سے گزرنے کے دوران دل کا دورہ؛ موقع پر موت

Sat, 04 Mar 2023 14:06:51    S.O. News Service

بھٹکل 4 مارچ (ایس او نیوز)  بھٹکل سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے پر بائک کے ذریعے گذرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ جس کی شناخت عبدالمبین خلیفہ (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ واردات  سنیچر صبح قریب بارہ بجے پیش آئی۔

مخدوم کالونی  روشن اسٹریٹ کا رہائشی عبدالمبین سینہ میں درد کی شکایت ہونے پر   سرپن کٹہ میں واقع ایک ڈاکٹر کے پاس گیا تھا، ڈاکٹر نے اسے بی پی چیک کرنے اور ای سی جی وغیرہ  کرانے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد وہ واپس  گھر آرہا تھا کہ راستے میں ہی گرگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اسے راستے میں ہی  دل کا دورہ پڑ گیا اور وہیں  اس کی موت واقع ہوگئی۔

مرحوم عبدالمبین  مسقط میں ملازمت کرتا تھا، ایک ماہ قبل وہ بھٹکل آکر بھٹکل میں پروٹا بنانے کا کام کرتا تھا۔ اس کو بیوی سمیت ایک بچی اور تین لڑکے ہیں۔ جو اچانک اس صدمہ سے بے حال ہوگئے ہیں۔ 

میت بھٹکل سرکاری اسپتال لے جائی گئی اس موقع پر مخدوم کالونی کے کثیر لوگ سرکاری اسپتال کے باہر موجود تھے جنہوں نے عبدالمبین کی اچانک ہوئی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔ اللہ مرحوم  کی بال بال مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین


Share: